گذشتہ مضمون میں ہم نے حضرت آدم ؑ اور حضرت حوا ؑ کی نشانیوں کے بارے میں دیکھا ۔حضرت آدم ؑ اور حضرت حوا ؑ کے دو بیٹے تھے۔ جنہوں نے ایک دوسرے کا سامنا بڑے تشدد کے ساتھ کیا۔ یہ کہانی ہے انسانی تاریخ کے پہلے قتل کی۔ لیکن ہم اس کہانی سے عالمگیر اصول سیکھنا چاہتے ہیں ۔ چلیں آئیں پڑھیں اور سکھیں ۔
سورہ المائدہ 5 : 28-31
اور اگر تو مجھے قتل کرنے کے لیے مجھ پر ہاتھ چلائیگا تو میں تجھ کو قتل کرنے کے لیے تجھ پر ہاتھ نہیں چلاونگا۔ مجھے تو خدائے رب العالمین سے ڈر لگتا ہے۔
میں چاہتا ہوں کہ تو میرے گناہ میں بھی ماخوذ ہو اور اپنے گناہ میں بھی پھر (زمرئہ) اہل دوزخ میں ہو اور ظالموں کی یہی سزا ہے۔
مگر اس کے نفس نے اُس کو بھائی کے قتل ہی کی ترغیب دی تو اُسنے اُسے قتل کر دیا اور خسارہ اُٹھانیوالوں میں ہوگیا۔
اب اللہ نے ایک کوا بھیجا جو زمین کریدنے لگا تاکہ اُسے دکھا ئے کہ اپنے بھائی کی لاش کو کیونکر چھپائے، کہنے لگا اے ہے مجھ سے اتنا بھی نہ ہوسکا کہ اس کوے کے برابر ہوتا کہ اپنے بھائی کی لاش چھپادیتا۔ پھر وہ پشمان ہوا۔
پیدائش 4 : 1-12
اور آدم اپنی بیوی حوا کے پاس گیا اور وہ حاملہ ہوئی اور اسکے قائن پیدا ہوا۔ تب اُس نے کہا مجھے خداوند سے ایک مرد ملا
پھر قائن کا بھائی ہابل پیدا ہوا اور ہابل بھیڑ بکریوں کا چرواہا اور قائن کسان تھا۔
چند روز کے بعد یوں ہوا کہ قائن اپنے کھیت کے پھل کا ہدیہ خداوند کے واسطے لایا۔
اور ہابل بھی اپنی بھیڑ بکریوں کے کچھ پہلوٹھے بچوں کا اور کچھ اُن کی چربی کا ہدیہ لایا ۔ اور خداوند نے ہابل کو اُس کے ہدیہ کو منظور کیا۔
پر قائن کو اور اُسکے ہدیہ کو منظور نہ کیا اس لیے قائن نہایت غضبناک ہوا اور اُس کا منہ بگڑا۔
اور خداوند نے قائن سے کہا تو کیوں غضبناک ہوا؟ اور تیرا منہ کیوں بگڑا ہوا ہے۔ ؟ ۔
اگر تو بھلا کرے تو کیا تو مقبول نہ ہو گا؟ اور اگر تو بھلا نہ کرے تو گناہ دروازہ پر دبکا بیٹھا ہے اور تیرا مشتاق ہے پر تو اس پر غالب آ۔
اور قائن نے اپنے بھائی ہابل کو کچھ کہا اور جب وہ دونوں کھیت میں تھے تو یوں ہوا کہ قائن نے اپنے بھائی ہابل پر حملہ کیا اور اسے قتل کرڈالا۔
تب خداوند نے قائن سے کہا کہ تیرا بھائی ہابل کہا ہے؟ اس نے کہا مجھے معلوم نہیں ۔ کیا میں اپنے بھائی کا محافظ ہو؟ ۔
پھر اس نے کہا کہ تو نے یہ کیا کِیا؟ تیرے بھائی کا خون زمین سے مجھکو پکارتا ہے۔
اور اب تو زمین کی طرف سے لعنتی ہوا۔ جس نے اپنا منہ پسارا کہ تیرے ہاتھ سے تیرے بھائی کا خون لے ۔
جب تو زمین کو جوتے گا تو وہ اب تجھے اپنی پیداوار نہ دیگی اور زمین پر تو خانہ خراب اور آوار ہوگا۔
حضرت ہابیل اور قابیل دو بیٹے دو قربانیوں کے ساتھ
تورات شریف میں حضرت آدم ؑ اور حضرت حوا ؑ کے دو بیٹے ہیں ۔ جن کے نام قائن اور ہابل ہیں ۔ قرآن شریف میں اُن کے نام درج نہیں ۔ لیکن اسلامی روایت میں اُن کے نام قابیل اور ہابیل ہیں ۔ اُن دونوں نے اپنی اپنی قربانی اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کی۔ لیکن ہابیل کی قربانی قبول ہوگی اور قابیل کی قربانی قبول نہ ہوئی۔ اسی حسد میں قابیل نے اپنے بھائی کا قتل کردےا۔ لیکن قابیل اپنی شرمندگی اللہ تعالیٰ سے چھپا نہ سکا۔
یہاں ایک اہم ترین سوال یہ ہے۔ کیوں ہابیل کی قربانی قبول ہوگی اور قابیل کی قربانی نہ قبول ہوئی؟ بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس سوال کا جواب دونوں بھائیوں میں پوشیدہ ہے۔ لیکن غور سے مطالعہ کرنے سے حوالہ ہماری راہنمائی کرتا ہے۔ کہ ہم اس سوال کے بارے میں سوچیں ۔ تورات شریف ہمیں یہ بتاتی ہے۔ کہ اُن کی قربانیوں میں فرق تھا۔ قابیل کھیت کا پھلاور سبزیاں لایا، اسطرح ہابیل بھی اپنی بھیڑ بکریوں کے کچھ پہلوٹھے بچوں کی چربی قربانی کے طور پر لایا۔ اسکا مطلب ہے کہ ہابیل نے ایک جانور اپنے گلہ سے قربان کیا۔ یہ جانور بھیڑ یا بکری تھی۔
یہاں پر ہم حضرت آدم ؑ کا ایک ظاہری نشان دیکھ سکتے ہیں ۔حضرت آدم ؑ نے کوشش کی کہ وہ اپنی شرمندگی پتوں سے چھپالے، لیکن ایک جانور کی کھال سے (جانور کی موت) اُن کو موثر طریقے سے ڈھانپ دیا۔ پتوں ، پھلوں اور سبزیوں میں خون نہیں ہوتا اور اسی طرح لوگوں اور جانوروں میں اس قسم کی زندگی نہیں ہوتی۔ خون کے بغیر پتے حضرت آدم ؑ کے لیے کافی نہ تھے اسطرح خون کے بغیر پھل اور سبزیاں قابیل کی قربانی بھی قابل ِ قبول نہ تھی۔ ہابیل کا قربانی کے لیے لائی ہوئی چربی سے ظاہر تھا کہ کسی جانور کا خون بہایا گیا تھا۔ جس طرح حضرت آدم ؑ اور حضرت حوا ؑ کے چمڑے کے کپڑے بنانے کے لیے جانور کا خون بہایا گیا۔
شاید ہم اس نشانی کو اس محاورے کے ساتھ مختصرً کر سکتے ہیں۔ جب میں لڑکا تھا تو میں نے اس محاورے کو سیکھا۔
جہنم کو جانے والا راستہ کھولا ہے اور دلکش
یہ محاورا قابیل پر ثابت آتا ہے ۔وہ اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتا تھا۔ وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا اور اُس کے حضور قربانی چڑھتا۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے نہ تو اُس کی قربانی کو قبول کیا نہ ہی اُس کو قبول کیا۔ لیکن کیوں؟ کیا اُس کا رویہ ٹھیک تھا؟ ہوسکتا ہے قربانی چڑھانے کے لیے اُسکی بہترین کوشش ہو۔
لیکن یہاں پر حضرت آدم ؑ کی نشانی سے ہمیں سراغ ملتا ہے۔ جب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم ؑ اور حوا ؑ کو فیصلہ سُنایا۔ تو اُن کو فانی بنادےا۔ اسطرح موت اُن کے گناہ کی ادائیگی تھی۔ اللہ تعالیٰ نے اُن کو نشانی دی کہ ایک جانور کی کھال سے اُن کی شرمندگی ڈھانپ دی گئی۔ لیکن اسکا مطلب ہے کہ ایک جانور اُن کے لیے مرگیا۔ اُسکا خون بہایا گیا تاکہ حضرت آدم ؑ اور حوا ؑ کی شرمندگی ڈھانپی جائے۔ اب اُن کے بیٹوں نے قربانیاں لائیں لیکن ہابیل کی قربان(چربی کے حصہ) سے ظاہر ہے کہ خون بہایا گیا اور موت واقع ہوئی۔ پتے یا پھل اُس وقت تک مر نہیں سکتے جب تک وہ زندہ نہ ہو۔ اس طرح اُس میں خون نہیں بہایا گیا تھا۔
خون کا بہایا جانا ہمارے لیے نشانی ہے
اللہ تعالیٰ ہمیں یہاں ایک سبق سکھا رہے ہیں ۔ ہم یہ فیصلہ نہیں کرسکتے کہ اللہ تعالیٰ تک ہم کیسے رسائی حاصل کریں۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے معیار مقرر کردیا ہے ۔ اب ہمارا فیصلہ ہے کہ ہم اُس کاحکم مانے یا نہ مانے۔ معیار یہاں پر یہ ہے کہ قربانی دی جائے جس میں خون بہانا اور موت واقع ہو۔ شاید میں کسی دوسرے معیار کو تر جیح دونگا کیونکہ پھر میں اپنے وسائل میں سے دے سکوں گا۔ یعنی میں وقت ، توانائی ، پیسہ اور دُعا کرسکوں گا۔ لیکن اللہ تعالیٰ کا معیار ہے قربانی دی جائے جس میں خون بہایا جائے۔ اس کے علاوہ کچھ بھی کافی نہیں ہے۔ آئیں ہم دیکھیں کہ کس طرح پیشن گوئی پوری ہوتی ہے اور کس طرح سے یہ نشان جاری رہتا ہے۔
Nice
Good
God bless you