ہم نے پیچھلے سبق میں سیکھا۔ کہ اللہ تعالیٰ ہمیں کچھ اصول دیتا ہے۔ جن سے ہم ایک سچے پیغمبر کو جان سکتے ہیں۔ ایک پیغمبر کی رسالت کے ایک حصے میں پیش گوئی پائی جاتی ہے۔ انہی اصولوں کو حضرت موسیٰ نے اپنایا۔ اُس نے بنی اسرائیل کے لیے مستقبل کے بارے میں پیش گوئیاں کیں۔ اگر حضرت موسیٰ اللہ تعالیٰ کے سچے نبی تھے تو اُن پیغام کو سچا ہونا لازمی تھا۔ ان پیش گوئیوں کا تعلق بنی اسرائیل کی برکات اور لعنتیوں سے تھا۔ آپ ان تمام برکات اور لعنتوں کو مکمل طور پر پڑھ سکتے ہیں۔ لیکن یہاں میں نے چند ایک کو مثال کے طور پر پیش کی ہیں۔
حضرت موسیٰ کی برکات
حضرت موسیٰ کی شاندار برکات کا بیان اس طرح شروع ہوتا ہے۔ کی اگر بنی اسرائیل دس احکام کی پیروی کریں گے۔ تو پھر وہ ان برکات کو حاصل کرسکیں گے۔ یہ برکات دوسری قوموں کے لیے ایک نشان ہوگا۔ کہ وہ اللہ تعالیٰ کو جان سکیں اور اُس کو قبول کرسکیں۔ جس طرح یہ لکھا ے۔
اور دنیا کی سب قومیں یہ دیکھ کر کہ تو خداوند کے نام سے کہلاتا ہے تجھ سے ڈر جائیں گی۔
استثنا 28: 10
تاہم اگر وہ اُن دس احکام کی پیروی نہیں کریں گے۔ تو وہ برکات کے بدلے لعنتیں حاصل کریں گے۔ لعنت برکات کے برعکس ملیں گی۔ پھر ان لعنتوں سے بھی دوسری قوموں میں نشان ہوگا۔
اور اُن سب قوموں میں جہاں جہاں خداوند تجھ کا پہنچائے گا تو باعث حیرت اور ضربُ المثل اور انگشت نُما بنے گا۔ استثنا 28: 37
یہ لعنتیں بنی اسرائیل کے لیے ہونگی۔
اور وہ تجھ پر اور تیری اولاد پر سد نشان اور اچنبھے کے طور پر رہیں گی۔
استثنا 28: 47
اور اللہ تعالیٰ نے خبردار کیا کہ سب سے بُری لعنت یہ ہوگی جو دوسروں کی طرف سے آئیں گی۔
49 خداوند دور سے بلکہ زمین کے کنارے سے ایک قوم کو تجھ پر چڑھا لائے گا جیسے عُقاب ٹُوٹ کر آتا ہے۔ اُس قوم کی زبان کو تو نہیں سمجھے گا۔ 50 اُس قوم کے لوگ تُرش رو ہوں گے جو نہ بُڈھوں کا لحاظ کریں گے نہ جوانوں پر ترس کھائیں گے۔ 51 اور وہ تیرے چوپایوں کے بچوں اور تیری زمین کی پیداوار کو کھاتے رہیں گے جب تک تیرا ناس نہ ہو جائے اور وہ تیرے لئے اناج یا مے یا تیل یا گائے بیل کی بڑھتی یا تیری بھیڑ بکریوں کے بچے کچھ نہیں چھوڑیں گے جب تک وہ تجھ کو فنا نہ کر دیں۔ 52 اور وہ تیرے تمام ملک میں تیرا محاصرہ تیری ہی بستیوں میں کئے رہیں گے جب تک تیری اُونچی اُونچی فصیلیں جن پر تیرا بھروسا ہوگا گر نہ جائیں۔ تیرا محاصرہ وہ تیرے ہی اُس ملک کی سب بستیوں میں کریں گے۔ جسے خداوند تیرا خدا تجھ کو دیتا ہے۔
استثنا 28: 49-52
اور یہ سب سے بدترین ہوگی۔
63 تب یہ ہوگا کہ جیسے تمہارے ساتھ بھلائی کرنے اور تم کر بڑھانے سے خداوند خوشنود ہوا ایسے ہی تم کو فنا کرانے اور ہلاک کر ڈالنے سے خداوند خوشنود ہوگا اور تم اُس ملک سے اُکھاڑدئے جاو گے جہاں تو اُس پر قبضہ کرنے کو جا رہا ہے۔ 64 اور خداوند تجھ کوزمین کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک تمام قوموں میں پراگندہ کرے گا۔ وہاں تو لکڑی اور پتھر کے اور معبودوں کی جن کو تو یا تیرے باپ دادا جانتے بھی نہیں پرستش کرے گا۔ 65 اُن قوموں کے بیچ تجھ کو چین نصیب نہ ہوگا اور نہ تیرے پاوں کے تلوے کو آرام ملے گا بلکہ خداوند تجھ کو وہاں دل لرزان اور آنکھوں کی دھند لاہٹ اور جی کی کُڑھن دے گا۔ استثنا 28: 63-65
یہ لعنتوں اور برکتوں کے لیے عہد قائم کیا گیا تھا۔
12 تاکہ تو خداوند اپنے خدا کے عہد میں جسے وہ تیرے ساتھ آج باندھتا اور اُس کی قسم میں جسے وہ آج تجھ سے کھاتا ہے شامل ہو۔ 13 اور وہ تجھ کو آج کے دن اپنی قوم قرار دے اور وہ تیرا خدا ہو جیسا اُس نے تجھ سے کہا۔ جیسی اُس نے تیرے باپ دادا ابراہیم اور اضحاق اور یعقوب سے قسم کھائی۔ 14 اور میں اس عہد اور قسم میں فقط تم ہی کو نہیں۔ 15 پر اُس کو بھی جو آج کے دن خداوند ہمارے خدا کے حضور یہاں ہمارے ساتھ کھڑا ہے اور اُس کو بھی جو آج کے دن یہاں ہمارے ساتھ نہیں اُن میں شامل کرتا ہوں۔ استثنا 29: 12-15
دوسرے الفاظ میں اس عہد کا تعلق اسرائیل کے بچوں کے ساتھ اور مستقبل کی نسلوں کے ساتھ ہوگا۔ دراصل یہ عہد برائے راست مستقبل کی نسلوں سے تھا۔ یعنی ان دونوں کے لیے جو اسرائیل اور غیر قومیں میں سے ہونگی۔
21 اور خداوند اس عہد کی اُن سب لعنتوں کے مطابق جو اس شریعت کی کتاب میں لکھی ہیں اُسے اسرائیل کے سب قبیلوں میں سے بُری سزا کے لیے جُدا کرے گا۔ 22 اور آنے والی پشتوں میں تمہاری نسل کے لوگ جو تمہارے بعد پیدا ہوں گے اور پردیسی بھی جو دور کے ملک سے آئیں گے جب وہ اس ملک کی بلاوں اور خداوند کی لگائی ہوئی بیماریوں کو دیکھیں گے۔ 23 اور یہ بھی دیکھیں گے کہ سارا ملک گویا گندھک اور نمک بنا پڑا ہے اور ایسا جل گیا ہے کہ اس میں نہ تو کچھ بویا جاتا نہ پیدا ہوتا اور نہ کسی قسم کی گھاس اُگتی ہے اور وہ سدوم اور عمورہ اور ادمہ اور ضبوئیم کی طرح اُجڑگیا جن کو خداوند نے اپنے غضب اور قہر میں تباہ کرڈالا۔ 24 تب وہ بلکہ سب قومیں پوچھیں گی کہ خداوند نے اس ملک سے ایسا کیوں کیا ؟ اور ایسے بڑے قہر کے بھڑکنے کا سبب کیا ہے؟
25 اُس وقت لوگ جواب دیں گے کہ خداوند ان کے باپ دادا کے خدا نے عہد ان کے ساتھ ان کو ملک مصر سے نکالتے وقت باندھا تھا اُسے اِن لوگوں نے چھوڑ دیا۔ 26 اور جا کر اور معبودوں کی عبادت اور پرشتش کی جن سے وہ واقف نہ تھے اور جن کو خداوند نے ان کو دیا بھی نہ تھا۔ 27 اسی لیے اس کتاب کی لکھی ہوئی سب لعنتوں کو اس ملک پر نازل کرنے کے لیے خداوند نے قہر اور غصہ اور بڑے غضب میں ان کو ان کے ملک سے اُکھاڑ کر دوسرے ملک میں پھینکا جیسا آج کے دن ظاہر ہے۔ استثنا 29: 21-27
کیا برکات اور لعنتیں آئیں؟
جن برکات کا وعدہ کیا گیا تھا وہ شاندار اور حیران کن تھیں لیکن لعنتوں کی دھمکی شدید قسم کی تھی۔ بہرحال یہاں پر سب سے اہم ترین سوال یہ کہہ سکتے ہیں۔ ” تو کیا یہ سب باتیں ہوئیں ؟ ” اس کا جواب دیتے ہوئے ہم جانیے گے۔ کہ حضرت موسیٰ ایک سچے پیغمبر تھے۔ اور یہ بھی دیکھیں گے کہ آج ہماری زندگی میں اُن باتوں سے کیا راہنمائی ملتی ہے۔ جسکا جواب ہماری مٹھی میں ہے۔ کتاب مقدس کے عہد نامہ عتیق میں سب سے زیادہ بنی اسرائیل کی تاریخ لکھی گئی ہے۔ اور یہ بتایا گیا ہے۔ کہ اس تاریخ میں کیا ہوا۔ اس کے علاوہ ہم نے پرانے عہد نامے سے ہٹ کر یہودیوں کے مورخ یوسیفس اور یونانی اور رومی مورخ Tacitus تاست اور اس کے علاوہ ہمارے پاس آثارِقدیمہ سے بہت سے شواہد پائے جاتے ہیں۔ یہ تمام زرائع بنی اسرائیل کی تاریخی تصویر کو مل کر پینٹ کرتے ہیں۔ اور یہ ہمارے لیے ایک اور نشان ہے۔ یہاں بنی اسرائیل کی تاریخ کا جائزہ ہے۔ جس کو ہم تصویروں اور ٹائم لائن کی مدد سے معلوم کرسکتے ہیں کہ اُن کے ساتھ کیا واقعات پیش آئے۔
ہم نے اس تاریخ میں سے کیا سیکھا؟ جی ہاں! حضرت موسیٰ نے جن لعنتوں کا کیا وہ اُسی طرح وقوع میں آئیں۔ اور یہ بالکل اُس طرح وقوع میں آئیں جس طرح کئی ہزار سال پہلے لکھی گئیں تھیں۔ (یاد رکھیں یہ پشن گوئیاں ان واقعات کے رونما ہونے سے پہلے لکھیں گئیں)
لیکن جن لعنتوں کی بات حضرت موسیٰ نے کی اُن کا اختتام نہیں ہوا تھا۔ ان کا سلسلہ جاری ہے۔ یہاں دیکھیں گے کہ حضرت موسیٰ کیسے ان لعنتوں سے ایک نتیجہ اخذ کرتے ہیں۔
1 اور جب یہ سب باتیں یعنی برکت اور لعنت جن کو میں نے آج تیرے آگے رکھا ہے تجھ پر آیئں اور تو اُن قوموں کے بیچ جن میں خداوند تیرے خدا نے تجھ کو ہنکا کر پہنچا دیا ہو اُن کو یاد کرے۔ 2 اور تو اور تیری اولاد دونوں خداوند اپنے خدا کی طرف پھریں اور اُس کی بات اِن سب احکام کے مطابق جو میں آج تجھ کو دیتا ہوں اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان سے مانیں۔ 3 تو خداوند تیرا خدا تیری اسِیری کو پلٹ کر تجھ پر رحم کرے گا اور پھر کر تجھ کو سب قوموں میں سے جن میں خداوند تیرے خدا نے تجھ کو پراگندہ کیا ہوجمع کرے گا۔ 4 اگر تیرے آوارہ گرد دنیا کے انتہائی حصوں میں بھی ہوں تو وہاں سے بھی خداوند تیرا خدا تجھ کو جمع کرکے لے آئے گا۔ 5 اور خداوند تیرا خدا اُسی ملک میں تجھ کو لائے گا جس پر تیرے باپ دادا نے قبضہ میں لائے گا۔ پھر وہ تجھ سے بھلائی کرے گا اور تیرے باپ دادا سے زیادہ تجھ کو بڑھائے گا۔
استثنا 30: 1-5
یہاں پر ایک بار پھر سے سوال پوچھیں گے۔ کیا واقعی یہ واقعات رونما ہوئے؟ یہاں کلک کریں اور ان کے تسلسل کی تاریخ کو دیکھیں۔
تورات شریف کا اختتام اور زبور شریف کی آمد
ان برکات اور لعنتوں کے سنائے جانے کے بعد تورات شریف کا نزول بند ہوجاتا ہے۔ حضرت موسیٰ تورات شریف کے مکمل ہونے کے تھوڑے عرصے بعد انتقال کر جاتے ہیں۔ پھر بنی اسرائیل حضرت موسیٰ کے شاگرد حضرت یشوع کی راہنمائی میں ملکِ موعودہ میں داخل ہوتی ہے۔ اور وہ وہاں رہنا شروع کرتے ہیں۔ جس طرح بنی اسرائیل کی تاریخ میں بیان کیا گیا ہے۔ کہ وہ وہاں بغیر بادشاہ اور دارلحکومت کے رہتے۔ جب تک حضرت دواد بادشاہ بن کر سامنے نہ آئے، حضرت دواد پرانے عہد نامے کے ایک اور حصہ کو شروع کرتے ہیں۔ جیسے قرآن شریف زبور شریف کا نام دیتا ہے۔ ہمیں زبور شریف کو بھی پڑھنا اور سمجھنا ضروری ہے کیونکہ جن نشانات کو تورات شریف نے شروع کیا تھا۔ یہ اُن کو اس حصہ میں جاری رکھتا ہے۔ جو ہمیں انجیل شریف کو سمجھنے میں مدد دے گا۔ ہمارے اگلے سبق میں ہم سیکھیں گے کہ قرآن شریف کیسے حضرت عیسیٰ اور زبور شریف کے بارے میں بیان کرتا ہے۔