Skip to content

کیوں ایک انجیل کے لیے چار اناجیل ہیں؟

میں کبھی پوچھتا ہوں کہ کیوں ایک انجیل(بائیبل مقدس) میں چار مختلف اناجیل ہیں جو چار مختلف لوگوں نے تحریر کی ہیں؟ کیا اس میں متضاد پایا جاتا ہے اور کیا یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے؟

بائیبل مقدس اس کے بارے میں لکھا ہے۔

3:16-17 تیِمُتھِیُس 2

ہر ایک صحیفہ جو خدا کے الہام سے ہے تعلیم اور الزام اور اصلاح اور راستبازی میں تربیت کرنے کے لیے فئدہ مند بھی ہے۔ تاکہ مردِ خدا کامِل بنے اور ہر ایک نیک کام کے لیے بالکل تیار ہو جائے ۔

لہذا بائبل مقدس کا دعوہ کرتی ہے۔ کہ اللہ تعالیٰ ہی کتابِ مقدس کا مصنف ہے انسانوں نے  اللہ تعالیٰ  کے پاک روح کے وسیلے سے اس کو تحریر کیا ہے۔ اس پر قرآن پوری طرح متفق ہے۔ اس پوسٹ میں ہم نے بڑھے غورسے دیکھا ہے۔"قرآن شریف تحریفِ بائیبل کے بارے میں کیا کہتا ہے؟”

لیکن کس طرح ایک انجیل میں چار اناجیل کو سمجھ سکتے ہیں؟ قرآن شریف میں اکثر ایک واقعہ کے لیے کئی حصے مختلف جگہ پر درج ہیں۔ جب ہم ان تمام حصوں کو اکٹھا پڑھتے ہیں تو واقعہ کی مکمل تصویر ہمارے سامنے آجاتی ہے۔

مثال کے طور پر:حضرت آدم ؑ کا نشان کے بارے میں19-7:26 سورۃ الاعراف جنت کے واقعہ کا ذکر ہوا ہے۔ لیکن اسکا ذکر سورۃ ٰطہٰ میں 121-123: 20 میں بھی ذکر ہوا ہے۔ لیکن اس دوسرے حوالے میں ہم اور زیادہ وضاحت کے ساتھ سمجھتے ہیں۔ کہ حضرت آدم ؑ  کو گمراہ کیا گیا تھا۔ جسکا ذکر سورۃ الاعرف میں نہیں ملتا۔ ان دونوں حوالہ جات کو پڑھنے کے بعد ہم حضرت آدم ؑ کے واقعہ کو بہتر اور مکمل طور پر سمجھ پاتے ہیں۔ اور ان دونوں حوالہ جات کا یہی مقصد تھا کی ایک دوسرے کی تکمیل کریں۔

اسی طرح چار اناجیل (کتابِ مقدس) بائبل مقدس میں ہمیشہ اور صرف ایک ہی انجیل کو پیش کرتی ہیں۔ جب ہم ان کو اکٹھا پڑھتے ہیں۔ تو یہ ہم کو حضرت عیسی کی انجیل کی مکمل سمجھ بخشتی ہیں۔ ہر چوتھی انجیل میں ایک خاص مواد ملتا ہے جو دوسری تینوں اناجیل میں نہیں ملتا۔ اس طرح جب ہم ان کو اکٹھا پڑھتے ہیں۔ تو یہ ہم کو واضع تصویر پیش کرتی ہیں۔

اس لیے جب ہم انجیل شریف کی بات کی جاتی ہے تو اس کو واحد ہی شمار کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر یہاں ایک حوالہ ہے جس میں اسکی مثال پائی جاتی ہے۔ کہ انجیل کا شمار ہمیشہ واحد ہوا ہے۔

گلتیوں 11-1:13

 اے بھا ئیو! میں تمہیں جتائے دیتا ہوں کہ میں نے جس انجیل کی تعلیم تمہیں دی ہے اس کو انسان نے نہیں بنایا۔  اور

کیونکہ وہ (انجیل) مجھے انسان کی طرف سے نہیں پہنچی اور نہ مجھے سیکھائی گئی بلکہ یسوع مسیح کی طرف سے مجھے اُس کا مکاشفہ ہوا۔

۔چنانچہ یہودی طریق میں جو پہلے میرا چال چلن تھا تم سُن چکے ہو کہ میں خدا کی کلیسیا کو ازحد ستاتا اور تباہ کرتا تھا۔

اسی طرح انجیل شریف کا ذکر قرآن شریف میں ہوا ہے۔ آپ ہماری اس پوسٹ کو پڑھ سکتے ہیں۔ قرآن شریف میں انجیل مقدس کا نمونہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نشانی ہے۔ لیکن جب ہم انجیل شریف کے گواہوں یا کتابوں کی بات کرتے ہیں ۔ تو یہ چار ہیں۔ درحقیقت شریعت کے مطابق کسی بات یا معاملے میں صرف ایک گواہ کی گواہی پر فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ شریعت کے مطابیق کم از کم دو یا تین گواہوں کی گواہی درکار ہوتی ہے۔(گنتی 19:15) جو ایک خاص واقعہ یا پییغام کی گواہی دیتے ہیں۔ چار گواہوں کو فراہم کرنے کی وجہ سے انجیل شریف شریعت کی درکار ضرورت کو پورا کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے