Skip to content

زبور شریف کا تعارف

  • by

حضرت داود انبیاءاکرام میں سے اہم نبی ہیں۔  اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم کے ساتھ اولاد کا وعدہ اور ایک عظیم قوم بنانے اور ایک  نئے نظام کو (یعنی یہ نظام اللہ کا اسکے لوگوں کے تعلق کے بارے میں ہے) شروع کیا – اور حضرت ابراہیم نے بڑی قربانی دی.حضرت موسیٰ نے مصر میں فسح کی قربانی کے زریعے بنی اسرائیل کو فرعون سے آزاد کروایا۔ اور پھر اُن کو ایک قانون دیا تاکہ وہ ایک قوم ہوسکیں۔ لیکن کیا خامی تھی کی ایک بادشاہ کی حکمرانی کے دوران لوگوں کو برکات ملنے کی بجائے لعنتیں ملیں۔ حضرت داود ایک بادشاہ اور نبی تھے۔ اُنہوں نے یروشلیم سے بادشاہت کے نظام کو رائج کیا۔

حضرت داود کون تھے؟

                   آپ اسرائیل کی تاریخ کے ٹائم لائن سے معلوم کرسکتے ہیں۔ کہ حضرت داود حضرت ابراہیم سے 1000 (ہزار سال) قبل مسیح اور حضرت موسیٰ کے 500 (پانچ سوسال) بعد نازل ہوئے۔ حضرت داود نے شروع میں اپنے خاندان کی بھیڑوں کی چوپانی کرنے لگے۔ بنی اسرائیل کے دیو ہیکل دشمن جالوت نے اسرائیل کے خلاف فوجی مہم جوئی کی اور اسرائیلی اس وجہ سے پریشان اور گھبرائے۔ تاہم حضرت داود نے جالوت کو للکارا اور اُس کو جنگ میں قتل کر ڈالا۔ یہ بڑی قابلِ فخر بات تھی کہ ایک چھوٹے لڑکے نے جو بھیڑوں کا چرواہا تھا۔ اُس نے ایک دیوہیکل فوجی کو مار ڈالا۔ اس لیے حضرت داود بہت زیادہ مشہور ہوگے۔ تب بنی اسرائیل نے اپنے دشمن کو شکست دی۔ قرآن شریف نے ہمیں اس جنگ کے بارے میں بتایا ہے۔ جو درج ذیل ہے۔

 پھر انہوں نے ان (جالوتی فوجوں) کو اللہ کے امر سے شکست دی، اور داؤد (علیہ السلام) نے جالوت کو قتل کر دیا اور اﷲ نے ان کو (یعنی داؤد علیہ السلام کو) حکومت اور حکمت عطا فرمائی اور انہیں جو چاہا سکھایا، اور اگر اﷲ (ظلم و جور روا رکھنے والے اَمن دشمن) لوگوں کے ایک گروہ کو (تکریمِ اِنسانیت اور اَمن کا تحفظ کرنے والے) دوسرے گروہ کے ذریعے نہ ہٹاتا رہتا تو زمین (پر انسانی زندگی بعض جابروں کے مسلسل تسلّط اور ظلم کے باعث) برباد ہو جاتی مگر اﷲ تمام جہانوں پر بڑا فضل فرمانے والا ہے۔                                                                           سورۃ البقرہ 251

اس جنگ کے بعد حضرت داود ایک جنگجو کے طور پر بہت مشہور ہوگے۔ اس طرح حضرت داود طویل اور مشکل تجربات کے بعد بادشاہ بن گے۔ کیونکہ اُن کے دشمن کافی تھے۔ حضرت داود کے بنی اسرائیل میں اور باہر دوسری قوموں میں دشمن موجود تھے۔ کتاب مقدس میں پہلا (1) اور دوسرا (2) سموئیل کی کتابوں میں اُن کی مشکلات اور فتوحات کا ذکرپایا جاتا ہے۔ حضرت سموئیل جو بنی اسرائیل کے نبی تھے۔ اُنہوں نے حضرت داود کو مسح (مخصوص) کیا تھا۔

حضرت داود ایک مشہور موسیقار تھے۔  جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی شان میں خوبصورت حمد اور نظمیں لکھیں۔

قرآن شریف سورة صٓ (سورة 38 – سعد کا خط) میں مندرجہ ذیل آیت میں ذکر آیا ہے۔

  1. (اے حبیبِ مکرّم!) جو کچھ وہ کہتے ہیں آپ اس پر صبر جاری رکھیئے اور ہمارے بندے داؤد (علیہ السلام) کا ذکر کریں جو بڑی قوت والے تھے، بے شک وہ (ہماری طرف) بہت رجوع کرنے والے تھے۔

  2. بے شک ہم نے پہاڑوں کو اُن کے زیرِ فرمان کر دیا تھا، جو (اُن کے ساتھ مل کر) شام کو اور صبح کو تسبیح کیا کرتے تھے۔

  3. اور پرندوں کو بھی جو (اُن کے پاس) جمع رہتے تھے، ہر ایک ان کی طرف (اطاعت کے لئے) رجوع کرنے والا تھا۔

  4. اور ہم نے اُن کے ملک و سلطنت کو مضبوط کر دیا تھا اور ہم نے انہیں حکمت و دانائی اور فیصلہ کن اندازِ خطاب عطا کیا تھا۔

    سُورة ص 17-20

ان آیات میں بنایا گیا کہ حضرت داود ایک مضبوط جنگجو تھے۔ لیکن اُن کی تعریف حمد و گیت بنانے پر بھی ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت داود کو ایک بادشاہ ہونے کی حثیت سے حکمت اور بولنے کی عقل بخشی تھی۔ یہ تمام نظمیں اور حمد کے گیت حضرت داود کی کتاب زبور شریف میں درج ہیں۔ جن کو ہم زبورشریف کے طور پر جانتے ہیں۔ کیونکہ ساری حکمت اور کلام سب اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوا تھا۔ اس طرح حضرت داود  پر نازل ہونے والا کلام پاک ہے۔ جس طرح تورات شریف پاک ہے۔  قرآن شریف اس کے بارے میں یوں فرماتا ہے۔

اور آپ کا رب ان کو خوب جانتا ہے جو آسمانوں اور زمین میں (آباد) ہیں، اور بیشک ہم نے بعض انبیاء کو بعض پر فضیلت بخشی اور ہم نے داؤد (علیہ السلام) کو زبور عطا کی۔    (سورۃ اسرار 55)

حضرت سلیمان زبور شریف کو جاری رکھتے ہیں

                   لیکن اس وحی کا سلسلہ حضرت دواد نبی تک ہی نہیں روکتا۔ اور حضرت داود بزرگ ہو کر  مرگے۔ اُن کا جانشین اور وارث حضرت سلیمان کو اللہ تعالیٰ سے حکمت اور وحی عطا ہوئی۔ سورة صٓ میں اس طرح بیان کیا گیا ہے۔

 اور ہم نے داؤد (علیہ السلام) کو (فرزند) سلیمان (علیہ السلام) بخشا، وہ کیا خوب بندہ تھا، بے شک وہ بڑی کثرت سے توبہ کرنے والا ہے۔                                                 سورۃ ص 38: 30

اور

  1. اور داؤد اور سلیمان (علیہما السلام کا قصہ بھی یاد کریں) جب وہ دونوں کھیتی (کے ایک مقدمہ) میں فیصلہ کرنے لگے جب ایک قوم کی بکریاں اس میں رات کے وقت بغیر چرواہے کے گھس گئی تھیں (اور اس کھیتی کو تباہ کر دیا تھا)، اور ہم ان کے فیصلہ کا مشاہدہ فرما رہے تھے۔
  2. چنانچہ ہم ہی نے سلیمان (علیہ السلام) کو وہ (فیصلہ کرنے کا طریقہ) سکھایا تھا اور ہم نے ان سب کو حکمت اور علم سے نوازا تھا اور ہم نے پہاڑوں اور پرندوں (تک) کو داؤد (علیہ السلام) کے (حکم کے) ساتھ پابند کر دیا تھا وہ (سب ان کے ساتھ مل کر) تسبیح پڑھتے تھے، اور ہم ہی (یہ سب کچھ) کرنے والے تھے۔ سُورة الْأَنْبِيَآء 78- 79
  3. اور بیشک ہم نے داؤد اور سلیمان (علیہما السلام) کو (غیر معمولی) علم عطا کیا، اور دونوں نے کہا کہ ساری تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جس نے ہمیں اپنے بہت سے مومن بندوں پر فضیلت بخشی ہے۔

                                                                                      سُورة النَّمْل 15

لہذا حضرت سلیمان نے الہامی کتابوں کو زبور شریف میں شامل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ حضرت سلیمان کی کتابوں کے نام (امثال، واعظ، اور غزلالغزلات) ہیں۔

زبور شریف اگلے انبیاءاکرام کے ساتھ جاری رکھتا ہے

لیکن حضرت سلیمان کے انتقال کے بعد آنے والے زیادہ تر بادشاہوں نے تورات شریف کی پیروی کرنا ترک کردی۔ اور نہ ہی ان بادشاہوں پر وحی نازل ہوئی۔ صرف حضرت سلیمان اور حضرت داود ہی ان تمام بادشاہوں میں ایسے تھے۔ جن پر وحی نازل ہوتی تھی۔ اور وہ بادشاہ ہونے کے ساتھ نبی بھی تھے۔ لیکن حضرت سلیمان کے بعد آنے والے بادشاہوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے نبیوں کو کلام دے کر بھیجا۔ حضرت یونس جن کو ایک بڑی مچھلی نے نگلیا تھا۔ اُن نبیوں میں سے ایک تھے۔

  1. اور یونس (علیہ السلام بھی) واقعی رسولوں میں سے تھے۔

  2. جب وہ بھری ہوئی کشتی کی طرف دوڑے۔

  3. پھر (کشتی بھنور میں پھنس گئی تو) انہوں نے قرعہ ڈالا تو وہ (قرعہ میں) مغلوب ہوگئے (یعنی ان کا نام نکل آیا اور کشتی والوں نے انہیں دریا میں پھینک دیا)۔

  4. پھر مچھلی نے ان کو نگل لیا اور وہ (اپنے آپ پر) نادم رہنے والے تھے۔

  5. پھر اگر وہ (اﷲ کی) تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتے۔

  6. تو اس (مچھلی) کے پیٹ میں اُس دن تک رہتے جب لوگ (قبروں سے) اٹھائے جائیں گے۔                                       سُورة الصَّافَّات   139-144

اور یہ سلسلہ 300 سال جاری جس میں بہت سارے انبیاءاکرام آتے رہے۔ اُن پر اللہ تعالیٰ وحی کے زریعے لوگوں کو گناہ سے خبردار کرنے کے لیے کلام اللہ نازل کرتا رہا۔ اس طرح یہ نبوتی کلام زبور شریف میں درج ہوتا رہا۔ جس طرح یہاں وضات کی گئی ہے۔ کہ آخر بابلی حکومت نے اسرائیلیوں پر فتح حاصل کی اوراُن کو قید کرکے بابل لے گے۔ اور فارص کے بادشاہ کے زریعے یروشیلم واپس آگئے۔ تاہم اس قید کے وقت بھی نبیوں کو بھیجا گیا۔ تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کا پیغام دیتے رہے۔ یہ پیغامات زبور شریف کی آخری کتابوں میں لکھا گیا ہے۔

زبور شریف میں حضرت مسیح کے آنے کی اُمید

                             یہ تمام انبیاءاکرام بہت ہی اہم ہیں۔ کیونکہ اُن کے پیغام میں انجیل شریف کی بنیاد پائی جاتی ہے۔ دراصل "مسیح” کا لقب حضرت داود نے زبور شریف میں متعارف کروایا گیا۔ اور بعد میں آنے والوں انبیاء اکرام نے مزید مسیح موعود کے بارے میں پیشین گوئیاں کی۔ یہ خاص اُس وقت پیشن گوئی دی گئی۔ جب اسرائیلی بادشاہ تورات شریف کی عطا میں ناکام ہوگے۔ حضرت مسیح کے آنے کی پیشن گوئی کی اُمید اور وعدہ اُس وقت کیا گیا۔ جب لوگوں نے تورات شریف پر عمل کرنے میں ناکام ہوگے۔ نبیوں نے مستقبیل کے بارے میں بتایا۔ جس طرح حضرت موسیٰ نے بھی تورات شریف میں ذکر کیا۔ اور یہ پیشین گوئیاں آج کے جدید دور میں ہمارے لیے ہیں۔ جو سیدھی راہ پر نہ چل سکے اور ہم اس کے بارے میں جاننا چاہتے۔ کہ حضرت مسیح کا نام نااُمیدی کے درمیان اُمید کا ایک چراغ ہیں۔

حضرت عیسیٰ مسیح نے کیسے زبور شریف کو پیش کیا؟

                   اصل میں حضرت عیسیٰ مسیح نے اپنے حواریوں کو انجیل شریف کی تعلیم کو سیکھانے کے لیے استعمال کیا۔ کہ اُس میں مسیح کا کیا کردار ہے۔ اس میں حضرت عیسیٰ مسیح کے بارے میں یوں بیان ہے۔

27 پھِر مُوسیٰ سے اور سب نبِیوں سے شُرُوع کر کے سب نوِشتوں میں جِتنی باتیں اُس کے حق میں لِکھی ہُوئیں ہیں وہ اُن کو سَمَجھا دیں۔  لوقا 24: 27

اس آیت میں جو جملہ آیا ہے ” اور سب نبیوں” سے مراد ہے۔ وہ تمام نبی جو زبور شریف اور تورات شریف کے پیروکار تھے۔ حضرت عیسیٰ مسیح چاہتے تھے کہ وہ اس بات کو سمجھا دیں کے کیسے زبور شریف اور توریت شریف میں اُن کے بارے میں پیشین گوئیاں کی گئی تھیں۔ حضرت عیسیٰ مسیح اس تعلیم کو جاری رکھتے ہیں۔ جس طرح

44  پھِر اُس نے اُن سے کہا یہ میری وہ باتیں ہے جو مَیں نے تُم سے اُس وقت کہِیں تھِیں جب تُمہارے ساتھ تھا کہ ضرُور ہے کہ جِتنی باتیں مُوسیٰ کی توریت اور نبِیوں کے صحِیفوں اور زبُور میں میری بابت لِکھی ہیں پُوری ہوں۔
45 پھِر اُس نے اُن کا ذہن کھولا تاکہ کِتابِ مُقدّس کو سَمَجھیں۔

                                                                                      لوقا 24: 44-45

جب نبیوں اور زبور کا حوالہ دیا جاتا ہے۔ تو اس سے مراد ہے۔ زبور شریف کی پہلی کتاب جو حضرت داود نے لکھی ۔ اور پھر بعد میں دوسرے نبیوں پرمکمل ہوئیں۔ حضرت عیسیٰ مسیح چاہتے تھے۔ کہ ” اُن کے ذہین کھول جائیں۔” تاکہ اُن کے پیروکاروں کلام مقدس کو سمجھ سکیں۔ اگلے آنے والے مضامین میں ہمارا مقصد یہ ہوگا کہ ہم زبور شریف کی کتابوں میں اس بات کو سیکھ سکیں۔ کہ ان کتابوں میں حضرت عیسیٰ مسیح نے کیا سیکھایا۔ تاکہ ہمارے زہین بھی کھولیں اور ہم انجیل شریف کو سمجھ سکیں۔

حضرت داود اور دوسرے نبیوں کی تاریخ کا ٹائم لائن

نیچھے دی گئی تصویر میں تقریباً سب انبیاء اکرام شامل ہیں۔ رانگ دار سلاخیں ہر ایک نبی کی زندگی کے عرصہ کو ظاہر کرتا ہے۔ ٹائم لائن کا رنگ کا کوڈ کی اسی انداز میں اسرائیلیوں کی تاریخ اور اس طور پر ہم نے موسی کی نعمت اور لعنت سے ان کی تاریخ کی پیروی کرتے ہیں.

حضرت داود اور دوسرے نبیوں کی تاریخ کا ئم لائن

نیچھے دی گئی تصویر میں تقریباً سب انبیاء اکرام شامل ہیں۔ رانگ دار سلاخیں ہر ایک نبی کی زندگی کے عرصہ کو ظاہر کرتا ہے۔ ٹائم لائن کا رنگ کا کوڈ کی اسی انداز میں اسرائیلیوں کی تاریخ اور اس طور پر ہم نے موسی کی نعمت اور لعنت سے ان کی تاریخ کی پیروی کرتے ہیں.

کا تاریخی ٹائم لائن - نبی داود اور دیگر انبیا - زبور
کا تاریخی ٹائم لائن – نبی داود اور دیگر انبیا – زبور

ہم کنواری کے بیٹے کی پیشن گوئی کے ساتھ جاری رکھیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے